حیدرآباد،20جون(اعتمادنیوز)پہاڑی شریف پولیس اسٹشین حدودمیں ایک ٹپرلاری نے موٹرسیکل پر جارہے سیلزایکزیکٹیوکو ٹکر دیدی،جسکے نتیجے میں و ہ ہلاک ہوگئے۔پہاڑی شریف پولیس کے مطابق نعش کی شناخت28سالہ پی سرکانت ریڈی (سیلزایکزیکٹیو)کی حیثیت سے کی گئی۔ہستینا پورم کے انوپما کالونی کے
رہنے والے ریڈی جمعرات کے شام موٹر سیکل پر جل پلی روڈ سے جارہے تھے کہ تبھی ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے انہیں ٹکر دیدی ۔جسکے نتیجے میں انہیں شدید زخم آئے۔فوری طور پر انہیں قریبی خانگی ہاسپٹل لیے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئے۔پہاڑی شریف پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ منتقل کردیا،اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔